Tere Bin Adhure Se Hum (PART 1) By Ashley Novel Writes
Novel: Tere Bin Adhure Se Hum Complete Novel
Writer Name: Ashley Novel Writes
Category: Cousin Marriage-Based Story
جب سے حیال نے حائیسم کے رشتے سے انکار کیا تھا.
مریحہ پھوپھو عمل اور ساریہ بہت دکھی تھیں اتنے عرصے بعد حائیسم سکندر کسی لڑکی کے لیے راضی ہوا تھا جو خود اپنی زبان سے اس نے کہا تھا لیکن حیال نے انکار کر دیا.
لیکن اب حیال اس رشتے سے انکار کر کے پہلے سے زیادہ ذہنی طور پر پریشانی کا شکار ہوگئی تھی اپنے آرٹیکلز اور شاعری کا شوق بھی جیسے منجمد ہوتا اسے محسوس ہورہا تھا ایسا لگتا جیسے اس سے لکھنے کی صلاحیت ہی چھین لی گئی ہو.
پہلے تو حائیسم کا رویہ تنگ کرتا تھا مگر اب جو فاطمہ بیگم کے آنے سے تھوڑی بہت سب سے گھل مل رہی تھی ان دو ہفتوں سے کمرہ نشین ہو کر رہ گئی تھی.
چھت کی طرف جاتی سیڑھیوں پر آ کر بیٹھ گئی دل آج عجیب سی کیفیت کا شکار تھا سردیاں زوروں پرتھیں موسم دن بدن ٹھنڈا ہو رہا تھا رات کو اوس پڑتی تھی.
ساتھ میں دھند بھی اس وقت سیڑھیاں بھی ٹھنڈی یخ ہو رہی تھیں حیال باریک سے کپڑوں میں ملبوس بالوں کو کھولے بغیر کسی گرم شال کے یوں ہی باہر آبیٹھی اور اب بڑھتی ہوئی سردی اندر اترتی جا رہی تھی.
غلطی کا احساس ہوا کاش کوئی گرم شال ہی لے آتی لیکن وہ ڈھیٹ بنے وہیں بیٹھے رہی.
س معاملے میں وہ بہت نازک مزاج تھی موسم کی ذرا سی تبدلی کا اس پر گہرا اثر ہوتا تھا آسمان میں چاند دھند کی وجہ سے چھپ سا گیا تھا.
وہ ابھی یوں ہی بیٹھی تھی جب گیٹ کھلنے کی آواز پر گاڑی اندر داخل ہوئی حائیسم سکندر صبح سے ہاسپیٹل گیا ہوا تھا اور شام کو ڈیوٹی کرکے لوٹا تھا.
TO BE CONTINUED

0 Comments